عمران خان کی نااہلی پر افسوس،مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بنے ، سعد رفیق
لاہور( آن لائن ) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بْنے تھے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام خود کیا اور کروایا، لیکن گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل سے فائدہ عمران نے ہی اٹھایا۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ بددیانت ثاقب نثار کے سرٹیفائڈ صادق اور امین کو الیکشن کمشن آف پاکستان نے چوری اور جھوٹ پکڑے جانے پر نااھل کردیا،بہتان سازش اور جبر کا وبال آناھی تھاسازشی عمران اپنے ھی بچھائے جال میں پھنس رھا ھے آزادی اور دیانت کابھاشن اپنے نفس کے غلاموں کو زیب نہیں دیتا۔