پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے جان بوجھ کر غلط گوشوارے جمع کرائے الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق عمران خان نے جان بوجھ کر غلط گوشوارے جمع کرائے۔تحریری فیصلے کے مطابق عمران خان نے دانستہ طور پر تحائف کی تفصیلات

گوشواروں کی تفصیلات میں جمع نہیں کرائیں، وکلا کے دلائل، دستیاب ریکارڈ اور ہماری فائنڈنگز کی مطابق عمران خان نااہل ہوچکے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63(1) (p) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137، 167 اور 173 کے تحت نااہل ہیں، اس فیصلے کے بعد عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے اور وہ کرپٹ اقدام کے بھی مرتکب ہوئے۔تحریری فیصلے کے متن کے مطابق عمران خان نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں غلط گوشوارے جمع کرائے، عمران خان نے ملنے والے تحائف گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے اور ان کے پیش کردہ بینک ریکارڈ تحائف کی قیمت سے مطابقت نہیں رکھتا، عمران خان نے اپنے جواب میں جو مؤقف اپنایا وہ مبہم تھا۔الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ سال 2018-19 میں تحائف فروخت سے حاصل رقم بھی ظاہرنہیں کی، عمران خان نے مالی سال 2020-21 کے گوشواروں میں بھی حقائق چھپائے، عمران خان نے الیکشن ایکٹ کی دفعات 137، 167 اور 173 کی خلاف ورزی کی۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کی نشست خالی قرار دی اور کہا کہ عمران خان کی نااہلی آرٹیکل 63 ون پی کے تحت کی گئی، ان کی نااہلی الیکشن ایکٹ کی دفعات137 اور173 کے تحت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…