ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ( ن) نے عمران خان کی نااہلی کومکافات عمل قرار دے دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٰٖفیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسراراحمد منے خان نے عمران خان کی نااہلی کومکافات عمل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ میاں نوازشریف نے انصاف کونظراندازکرکے تحریک انصاف کوترجیح دینے والے بابارحمتے کے فیصلے کواللہ تعالیٰ پرچھوڑدیاتھا۔

اُنہوں نے عمران خان کے لئے کہاکہ ’’پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کاخمیرتھا‘‘حکومت کے نام پرلوٹ مار،مخالفین پرجھوٹے مقدمات اورآئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے ظالمانہ معاہدوں سے غریب عوام کومہنگائی کی آگ میں جھونکنے والے اللہ تعالیٰ کی گرفت میں آگئے ہیں۔قوم کوایک ایسے نااہل ظالم اورنوجوان نسل کوگمراہ کرنے والے سے نجات مل گئی ہے جوسیاست کے نام پرخطرناک ثابت ہورہاتھا۔اُن کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدعمران خان کوصادق الامین قراردینے والے پر اپنی اہلیت اورصادق الامین کاسوالیہ نشان ہے۔جہادکے نام پرفسادکرنے والے چندروزتک احتجاج میں آنسوبہانے کے بعدخاموش ہوجائیں گے۔عمران خان اب نہ اسمبلی میں رہے گانہ اپنی جماعت میں۔اُنہوں نے اُمید ظاہرکی ہے کہ عمران خان کا الیکشن کمیشن کے خلاف جانے کے بعد بھی فیصلے کوبرقراررکھاجائے گا۔الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق متفقہ فیصلہ دیاہے۔ ابھی کئی فیصلے ہونے والے ہیں عمران خان کسی طرح بھی عوامی میدان کے قابل نہیں رہیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…