بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

مودی نے پاکستانی سرحد کیساتھ نئی ائیر بیس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت-پاکستان سرحد کے قریب شمالی گجرات میں نئی ایئربیس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ بیس ملک کی سلامتی کے لیے موثر مرکز کے طور پر سامنے آئے گی۔کشمیرمیڈیاسروس کے

مطابق ائیر بیس کا سنگ بنیاد ریاست گجرات میں دفاعی نمائش کے افتتاح اور انڈین اوشین رام ایسوسی ایشن کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد کیا گیا جن میں بیشترافریقی ممالک شامل ہیں۔گجرات میں نئے ایئربیس کا اعلان کرنے کے بعد نریندر مودی نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے، پہلے کبوتر چھوڑے جاتے تھے، اب چیتے چھوڑے جاتے ہیں۔وہ سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا حوالہ دے رہے تھے جو خصوصی ایام او مواقع پر کبوتر آزاد کرتے تھے ، نریندر مودی نے حال ہی میں افریقہ سے لائے گئے چیتوں کا ایک ریوڑ چھوڑا تھا۔گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں ڈیفنس ایکسپو 2022 کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے مزید کہا کہ بھارتی افواج ہتھیار بنانے میں خود انحصار ہو رہی ہیں اور وہ 101 مزید ایسے ہتھیاروں کی فہرست جاری کریں گی جنہیں درآمد نہیں کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ شمالی گجرات کے ضلع بناسکانتھا کے ڈیسا شہر میں بننے والا ایئربیس ملک کی سلامتی کے لیے ایک موثر مرکز کے طور پر ابھرے گا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…