منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت ٹاکرا ،بھارتی ٹیم و انتظامیہ کی نظریں کھیل کا پانسہ پلٹ دینے والے 5پاکستانی کھلاڑیوں پر لگ گئیں

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) 23اکتوبر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہونے والا ہے اور بھارتی ٹیم و انتظامیہ کی نظریں کھیل کا پانسہ پلٹ دینے والے 5 پاکستانی کھلاڑیوں پر ہیں۔کرکٹ کے عالمی ایونٹس میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ کبھی بھی اچھا نہیں رہا تاہم گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔

بھارتی ٹیم اور انتظامیہ گزشتہ برس کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے یقینی طور پر حکمت عملی تیار کررہی ہے لیکن ان کی نظریں کاص طور پر 5 کھلاڑیوں پر ہیں۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم موجودہ دور میں دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی کپتان بنے تھے، جن کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے ورلڈ کپ ایوانٹس میں کوئی میچ جیتا۔2021ء میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جیت میں بابر کے ساتھ رضوان نے 150 رن سے زیادہ کی شراکت داری کر کے اپنی ٹیم کو 10 وکٹ سے جیت دلائی تھی۔رضوان اس وقت دنیا کے نمبر ایک ٹی ٹونٹی بیٹر ہیں۔ ایشیا کپ میں بھی رضوان نے بھارت کے خلاف اچھی بلے بازی کی تھی۔شاہین آفریدی اس وقت دنیا کے سب سے بہترین اور خطرناک فاسٹ بولرز میں سے ایک شمار کئے جاتے ہیں۔ پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرنا ان کا خاصا رہا ہے، وہ روہت شرما، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔گزشتہ 2برسوں کے دوران حارث رف نے خود کو اننگز کے آخری اوورز کا بہترین بولر ثابت کیا ہے۔ ان کی رفتار اور ورائٹی انہیں خطرناک بناتی ہے۔بھارت کے کئی سابق کھلاڑی حارث رف کو شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان جہاں اہم مواقع پر وکٹ لینے میں ماہر ہیں وہیں وہ اہم مواقع پر اچھی اور جارحانہ بیٹنگ کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…