پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی سفارتکار کے 3 قاتل ایران میں روپوش ہیں، پاکستان نے سعودی حکام کو آگاہ کر دیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اسلام آباد کے دورہ پر آئی سعودی عرب کی 6؍ رکنی اعلیٰ سطح ٹیم کو سال 2011ء میں کراچی میں قتل کئے گئے سعودی سفارتکار کے 3؍ قاتلوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قاتل ایران میں روپوش ہیں ۔ روزنامہ جنگ میں اعزاز سید کی خبر کے مطابق ذمہ

دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کا 6؍ رکنی وفد مبارک عبدالرحمان الموائینہ کی قیادت میں ان دنوں اسلام آباد کے دورہ پر ہے جہاں اس نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن آپریشن کے دو ہفتوں بعد 16؍ مئی 2011ء کو کراچی میں گھر سے دفتر جاتے ہوئے موٹرسائیکلوں پر گولیاں مار کر گاڑی میں قتل کئے گئے اہم سعودی سفارتکار محمد حسن القحطانی کے بارے میں اسلام آباد میں موجود سعودی وفد کو بتایا کہ اس قتل میں ملوث علی مستحسن ، رضا امام اور سید وقار نامی ملزمان اپنے خاندانوں سمیت 2013ء سے ایران منتقل ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی حکام نے ایران سے ملزمان کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرکے تینوں ملزمان کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔ اس حوالے سے انٹرپول نے ملزمان کے ریڈ وارنٹس بھی جاری کردئیے ہیں ۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے سفارتکار کے قتل کی تحقیقات کی مسلسل نگرانی کررہا ہے ان تحقیقات میں سی ٹی ڈی کراچی اور دیگر اداروں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…