کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر مزید تسلیم نہیں کرے گا۔ حکومت نے سابق قدامت پسند حکومت کی جانب سے کیے گئے ایک متنازعہ فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ ‘یروشلم ایک حتمی حیثیت کا مسئلہ ہے جسے اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان کسی بھی امن مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ “آسٹریلیا دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جس میں اسرائیل اور مستقبل کی فلسطینی ریاست بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رہیں”۔