بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

میں نے بہت ماریں کھائی ہیں اور اسی لیے آج میرا جسم مضبوط ہے، شاہد آفریدی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان جونیئر لیگ کی ماسٹر کلاس میں مینٹورز کے لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سابق کپتان اور ایونٹ میں مردان واریئرز کے مینٹور شاہد آفریدی نے لیکچر دیا اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے۔ اس ماسٹر کلاس میں پی جے ایل کا پہلا ایلیمنیٹر کھیلنے والی مردان واریئرز

اور راولپنڈی ریڈرز کے کھلاڑی شریک ہوئے۔ لیکچر کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان جونیئر لیگ کی تمام ٹیموں میں اچھا ٹیلنٹ نظر آیا ہے، نوجوان کرکٹرز کو ابھی سے اپنا ٹیلنٹ شو کیس کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے اپنی بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ والد کی کوشش تھی کہ پڑھائی کروں لیکن بیگ میں کرکٹ کٹ ہوتی تھی، میں پڑھائی کی بجائے کرکٹ کھیلنے چلا جاتا تھا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے بہت ماریں کھائی ہیں اور اسی لیے آج میرا جسم مضبوط ہے، انڈر 14 کی سطح پر میں رات کو کٹ پہن کر سوتا اور شوز سامنے ہوتے تھے جبکہ سوتے ہوئے خواب میں چھکے مارتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے مجھے عشق رہا اور اس عشق میں بہت مشکلات رہیں، اس دور میں نہ کوئی موبائل تھا نہ کوئی دوست تھی سارا وقت کرکٹ کا سوچتا تھا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب مجھے پہلی مرتبہ ٹیم میں کال کیا گیا تو میں ویسٹ انڈیز سے کینیا کے لمبے سفر میں سو نہ سکا، مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ ان کے ساتھ کھیلوں گا جو میرے ہیروز رہے ہیں۔پاک بھارت میچ کا تذکرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے میچز وہ بھی دیکھتے ہیں جو کرکٹ کو نہیں جانتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا انتظار کرتا تھا کیونکہ یہ میچ ہیرو بناتا ہے اور بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔آنجہانی پاکستانی کوچ باب وولمر سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں 20 رنز بھی بناتا تو باب وولمر تعریف کرتے تھے، میں اس چیز کو بہت مس کرتا ہوں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کوچز نے انہیں ہمیشہ اپنے مطابق کھلانے کی کوشش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…