بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

غیر ضروری بیانات کی اہمیت نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتزاز احسن کیخلاف درخواست نمٹادی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتزاز احسن کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق اداروں اور عدلیہ مخالف بیان پر اعتزاز احسن کے خلاف کپٹن (ر)صفدر کی جانب سیدی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے آغاز پر درخواست گزار نے عدالت کو متنازع بیان سے متعلق آگاہ کیا۔

جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو اس عدالت پر اعتماد ہے؟، کیا کوئی اس عدالت کو Influence کر سکتا ہے؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غیر ضروری طور پر آپ کیوں ایسے بیانات کو اہمیت دے رہے ہیں۔ ایسے بیانات روزانہ دیے جارہے ہیں، وی لاگز میں کیا کچھ کہا جاتا ہے۔غیر ضروری طور پر عدالت اس کو اہمیت نہیں دے گی۔مس رپورٹنگ بھی ہورہی ہے۔ جو جس کا جی چاہتا ہے کر رہا ہے۔ اس کا حل توہین عدالت نہیں ہے۔کیپٹن (ر)صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص 40 سال سے وکالت کر رہا ہے، کہہ رہا ہے باجوہ نے کیس سے نکلوایا۔ کل یہی کلپ مخالفین اٹھا کر کہیں گے کہ کسی نے کیس سے بری کروایا ہے ۔ چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں کوئی اگر اس عدالت کو Influence نہیں کر سکا تو اب بھی کوئی نہیں کر سکتا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ آپ نے وقت کے فرعونوں کے خلاف فیصلہ دیا، ہمیں ضمانت دی۔ طلال چودھری اور دوسروں کو توہین عدالت میں بلایا گیا، اب ان کو کیوں نہیں بلا رہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ چاہتے ہیں اب یہ عدالت بھی وہی کرے جو وہ کرتے رہے ہیں۔ عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کو ہدایت دی کہ آپ غیر ضروری چیزوں میں نہ جائیں۔یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی۔ اس کیس میں آرڈر کر کے نمٹا دیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی اعتزاز احسن کے متنازع بیان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…