ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر کے خواجہ سرائوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کردیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر کے خواجہ سرائوں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل غیر ملکی طاقتوں کے اشارے پر لایا گیا ہے جس کا مقصد ہم جنس پرستی کو فروغ دینا ہے۔خواجہ سراء رہنما الماس بوبی و دیگر نے شی میل فار فنڈامنٹل رائٹس کے

زیراہتمام این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خواجہ سرائوں کے حقوق پر عوام کو بہکا کر فارن فنڈنگ وصول کر رہی ہے، خواجہ سرائوں کوتعلیم ، صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تحفظ آئین پاکستان دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکس کارڈ کی وجہ سے خواجہ سرائوں کو حج اور عمرے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے لہذاٰ خواجہ سرائوں کیلئے ایکس کارڈ کو ختم کرکے سادہ کارڈ جاری کیا جائے۔خواجہ سراء رہنمائوں نے کہاکہ خواجہ سرائوں کے حقوق کی آڑ میں ہم جنس پرستی کا قانون نامنظور ہے،خواجہ سرائوں کو انکے والدین بھی قبول نہیں کرتے اور انہیں مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے،اگر خواجہ سرائوں کیخلاف مانگنے پر مقدمات بن سکتے ہیں تو ان حکمرانوں پر بھی کیس بننے چاہئیں جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے مانگنے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سرائوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،ہماری شرعی حیثیت کو بحال کیا جائے اور ٹرانس جینڈر ایکٹ کو ختم کیا جائے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خواجہ سرائوں کو قتل کروانے میں بھی فارن فنڈنگ لینے والے ملوث ہیں،ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں ایڈز سے مرنے والوں میںکوئی بھی خواجہ سرا ء شامل نہیں ہے بلکہ وہ سب ہم جنس پرست لوگ تھے، لہذاٰ اس غیر شرعی ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…