بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک جا پہنچی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک جا پہنچی

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کے بعد 200 روپے تک جاپہنچی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ فروش مافیا بے لگام ہوگئی،

ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا گیا۔ڈیری فارمرز نے سرکاری نرخ نامے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں مزید بیس روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد ایک لیٹر دودھ کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔دودھ کی ریٹیل قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر

اور ہول سیل میں 16 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔چند ماہ قبل کمشنر کراچی کی جانب سے 26 روپے اضافے کے ساتھ دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے مقررکی گئی تھی۔

شہری انتظامیہ اپنے روایتی انداز میں چپ سادھے بیٹھی ہے اور دودھ کی قیمت کے حوالے سے اپنے مقرر کردہ نرخ پر عمل درآمد نہیں کرواسکی۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کی وجہ پیداواری لاگت کو قرار دیا ہے،

ان کا کہنا ہے کہ اجناس اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے دودھ کے نرخ بڑھائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…