لاہور ( این این آئی) بھارتی گلوکاراور اداکار دلجیت دوسانج نے کہا ہے کہ پاکستانی مداحوں سے ملنے والی محبت سے خوشی ہوتی ہے، دبئی اور کینیڈا میں شوز کروں تو پاکستانی مداح بہت محبت سے ملتے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آرٹ سانجھا ہوتا ہے۔ اداکار سہیل احمد کے ساتھ پنجابی فلم ’’بابے بھنگڑے پاندے نے ‘‘میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں نے پروڈیوسرسے کہہ دیا تھا کہ اگر سہیل احمد فلم نہیں کریں گے تو میں بھی نہیں کروں گا۔ سہیل احمد کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔دلجیت دوسانج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے ملنے والی محبت سے بہت متاثر ہوتا ہوں۔ پاکستانی مداح ہمیشہ ہی پیار نچھاور کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہمارے لیے کب کام کریں گے۔ پاکستانی مداحوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دیکھیں آپ کے آرٹسٹ سہیل احمد کے ساتھ کام کرلیا ہے۔
پاکستانی مداحوں سے ملنے والی محبت سے خوشی ہوتی ہے‘دلجیت دوسانج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































