بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن میں شکست ،اے این پی کے اہم ترین رہنمانے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)این اے 31 کے ضمنی الیکشن میں شکست پر ملک طارق اعوان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ملک طارق اعوان نے عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں بھی

عوامی نیشنل پارٹی کو شکست ہوئی، 2018 کے الیکشن میں بھی میری خواہش پر جس صوبائی امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا اس کو شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے میں عوامی نیشنل پارٹی کی توقعات پر پورا نہیں اترا، بہتر ہے کہ میں عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لوں۔ملک طارق اعوان نے کہا کہ میں باقاعدہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ بنا عوامی نیشنل پارٹی نے مجھے ہمیشہ عزت دی، اے این پی سے سٹی کونسل اور سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کا نائب صدر بھی رہا اور اب صوبائی و مرکزی کونسل ورکنگ کمیٹی کا ممبر ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں، میں، میرا بیٹا اور میرا خاندان آزاد حیثیت سے سیاست کرینگے اور زندگی گزاریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…