جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے 30اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا، شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بند گلی کی جانب جارہے ہیں، 30اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائیگا، کنٹینرز لگنے کے باوجود انقلاب آئے گا، امید ہے سپریم کورٹ نیب کے حوالے سے اچھا فیصلہ دی گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ

دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ترین ہیں ،جوبائیڈن کے بیان پر وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ امریکا نے سرسری بیان دیا، اصل میں حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور شام تک سب واضح ہوجائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ توقع ہے کہ الیکشن کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے، عمران خان سے درخواست ہے کہ عوام توقع رکھتی ہے آر یا پار کرو، پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلاسکتی کنٹینرز کی دیواروں کے باوجود انقلاب آئیگا۔شیخ رشید نے کہا کہ جو مرضی ویڈیو اور آڈیو لے آئیں عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا، عمر کے اس حصے میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور اللہ کے بعد عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے، ہم عمران خان کے ساتھ اس کی سلامتی کے لیے کھڑے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتشار پھیلانے کی عالمی سازش ہورہی ہے، شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ قومی سلامتی پر آپ کے کسی غیر ذمہ دارانہ اقدام پر قوم آپ کے ساتھ نہیں کھڑی ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب سے اسحاق ڈار آیا ہے ایک ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، محکموں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں اور شہباز شریف فضل الرحمان سے دم کرا رہے ہیں، جو خود دم پر یقین ہی نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ یہ گینگ آف فائیو کی حکومت ہے، چوروں کی بارات کو عوام کی آنکھوں کے خون کا اندازہ نہیں، عوام آپ کے چونچلے دیکھ رہے ہیں، انہیں معلوم ہو جائے کہ ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ یقین سے کہتا ہوں کہ اتھارٹی وزیر اعظم کے پاس ہے تاہم ہلکی پھلکی موسیقی سے کام نہیں چلنا، اس ملک میں قانوں بک رہا ہے، جیل کا دروازہ کھولیں اور ان چوروں کو اندر کریں، مجھے پوری امید ہے کے نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ 22 کروڑ لوگوں کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…