بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی اخبار’’ وال اسٹریٹ جرنل ‘‘میں شائع اشتہار میں بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11بھارتی مطلوب قرار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی اخبار’’ وال اسٹریٹ جرنل‘‘ میں شائع ہونے والے ایک اشتہار میں بھارتی وزیر خرانہ نرملا سیتا رمن سمیت کئی اہم بھارتی شخصیات کو مطلوب قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اخبار میں شائع ہونے والے اشتہار میں بھارت کو سرمایہ کاری کے لیے

غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے اور سرمایہ کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت سے دور رہیں۔اشتہار میں بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سمیت 11افراد کے نام دیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ یہ لوگ بھارت کے آئینی اداروں کو سیاست اور صنعت سے وابستہ اپنے مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔اشتہار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ Global Magnitsky Human Rights Accountability Act کے تحت ان بھارتی حکام پر اقتصادی اور ویزا پابندیاں عائد کرے۔ امریکی حکومت کو اس قانون کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی غیر ملکی اہلکار یا رہنما کی جائیداد ضبط کر سکتی ہے، اس پر پابندیاں لگا سکتی ہے اور اس کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ اشتہار ایک ایسے وقت میں شائع ہوا ہے جب بھارت کی وزیر خارجہ نرملا سیتا رمن خود امریکہ کے دورے پر ہیں۔ بھارت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل این وینکٹارمن، سپریم کورٹ کے جج ہیمنت گپتا اور وی راما سبرامنیم ان لوگوں میں شامل ہیں جن پر اشتہار میں پابندی لگانے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ ان کے علاوہ اشتہار میں اسپیشل جج چندر شیکھر، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سنجے کمار مشرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر راجیش، ڈپٹی ڈائریکٹر اے صادق محمداورسی بی آئی کے ڈی ایس پی آشیش پاریک کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…