اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

مٹی کی جنگ میں کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسفندیارولی خان

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چار سدہ (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ مٹی کی جنگ میں کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ضمنی انتخاب میں عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنا نمائندہ بھیجنا ہے یا نہیں؟ محمد ناڑئی چارسدہ میں

اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اپنا ووٹ پول کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایک شخص اسمبلی نہیں جارہا ، امیدوار نہیں مل رہا تو انتخابات میں حصہ کیوں لے رہا ہے؟ انتخابات میں مستقل فیصلہ کرنا ہوگا کہ عوام اپنے نمائندگان بھیجنا چاہتے ہیں یا ایسے لوگ جو نمائندگی نہیں کرنا چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جنگ میں نہ گھسیٹیں، پرو یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ کی کوئی لڑائی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک بندہ جو ڈیلیور نہیں کررہا تھا، پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل تک یہی شخص بڑے رعب سے کہتا تھا کہ آرمی چیف سے میرے جیسے تعلقات کسی کے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج کہتا ہے اقتدار تھا لیکن اختیار نہیں تھا، تو وہاں بیٹھے کیوں تھے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…