بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

روسی فوجی اڈے پر حملہ بڑےپیمانے پر ہلاکتیں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس میں یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے میں فوجی ٹریننگ گراونڈ میں فائرنگ سے 11 رضاکار ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹر میں رضاکار دستوں کو یوکرین کیخلاف جنگ کی ٹریننگ دی جارہی تھی

اس دوران 2 رضاکار اہلکاروں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ شروع کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے، جنہوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔روسی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 15 فوجی رضاکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق سابق سوویت ری پبلک سے ہے، اس سلسلے میں حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے لازمی فوجی خدمات انجام دینے والے 3 لاکھ روسی شہریوں کو یوکرین کیخلاف جنگ کے لیے متحرک کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…