اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

میرا پرفیوم خریدیں تاکہ ٹوئٹر خرید سکوں ایلون مسک نے اپنے لانچ پرفیوم کی تشہیر شروع کردی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف امریکی کمپنی کے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے پرفیوم کی مزاحیہ انداز میں تشہیر کی ہے۔ایلون مسک نیبرنٹ ہیئر کے نام سے اپنا ایک پرفیوم لانچ کیا ہے اور وہ ٹوئٹر پر اس کی تشہیر بھی کر رہے ہیں

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ براہِ کرم میرا پرفیوم خریدیں تاکہ میں ٹوئٹر خرید سکوں۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ میرے نام کا خوشبو کے کاروبار میں شامل ہونا ناگزیر تھا، تو میں اس کے لیے اتنی دیر تک لڑتا کیوں رہا؟یہی نہیں ایلون مسک نے اپنے پرفیوم لانچ کے بعد اس کی فروخت کے لیے ٹوئٹر پر اپنا بائیو بھی تبدیل کر لیا ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹر بائیو میں لکھا ہے کہ میں پرفیوم سیلز مین ہوں۔ایلون مسک نے ٹوئٹر پر پرفیوم خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ زمین پر سب سے بہترین خوشبو ہے۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ابھی تک ان کے پرفیوم کی 20 ہزار بوتلیں فروخت ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایلون مسک رواں ماہ کے آخر تک 44 بلین ڈالرز کی ٹوئٹر ڈیل مکمل کر لیں گے اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو پھر انہیں معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر نومبر میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…