اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )ضمنی انتخابات میں آج پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔این اے 24 چارسدہ 2 کے 384 میں سے 71 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 13569 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان نے 11585 ووٹ حاصل کیے۔