اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )ضمنی انتخابات میں آج پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 108 فیصل آباد 8 کے 353 میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 2769 ووٹ لے کر آگے
اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے 1924 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی 8اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوئی ہے ،پنجاب میں 3 قومی ، 3 صوبائی ،خیبرپختونخوا میں 3 اورکراچی میں 2 قومی اسمبلی کے نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ووٹنگ ہوئی تاہم ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ ساتھ ساتھ نتائج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے 7حلقوں سے امیدوار ہیں، پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداوں کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ،پنجاب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں میں مجموعی طور پر 21لاکھ41ہزار490ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق 16اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 8حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا جن میں این اے 22 مردان تھری،این اے 24چارسدہ ٹو،این اے 31 پشاور فائیو،این اے 108 فیصل آباد آٹھ،این اے 118 ننکانہ صاحب ٹو،حلقہ این اے 157 ملتان فور،این اے 237 ملیر ٹو،این اے 239 کورنگی کراچی ون جبکہ پنجاب اسمبلی کے تین حلقوںپی پی 139 شیخوپورہ فائیو،پی پی 209 خانیوال سیون اورپی پی 241 بہاولنگر فائیوشامل ہیں ۔
ضمنی انتخابات میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے7حلقوں میں بطور امیدوار میدان میں ہیں ۔