جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

این اے 108،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو حلقہ بدر کرنے کا حکم

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا ایکشن، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو حلقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی

پولنگ کے دوران پریس کانفرنس کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں حلقہ این اے 108سے نکالنے کا حکم دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ڈی ایم او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ عوامی عہدیدارن کی پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ڈی ایم او نے 15اکتوبر کو بھی رانا ثناءاللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سمیت فیصل آباد کے این اے 108 پر بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔اس نشست سے بھی سابق وزیرِ اعظم عمران خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں۔این اے 108 فیصل آباد کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…