اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں کس کو اہم ہتھیار قرار دےدیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولرز کو اہم ہتھیار قرار دیدیا۔آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ شاہین شاہ کی موجودگی میں

ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے، امید ہے شاہین زبردست طریقے سے کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیسرز نے ٹیم کی کامیابیوں میں ہمیشہ اہم کردار اداکیا ہے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں بھی وہ زبردست پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتے ہیں، خصوصا حارث رف نے آخری اووز میں بہت اچھی بولنگ کرکے امپرو کیا ہے۔بابراعظم نے کہا کہ بھارت سمیت ورلڈکپ کے ہر میچ کے لیے بیٹنگ، بولنگ کی اچھی تیاری کی ہے اور ٹورنامنٹ میں بھرپور پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ہی بہت پریشر اور جذبات سے بھرپور ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے فینز کیلئے یہ میچ ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…