15 سال بعد بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

15  اکتوبر‬‮  2022

لاہور (این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیاء کپ میں اپنی ٹیم بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کر دی گئی تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔اگر بھارتی ٹیم پاکستان آنے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ بھارتی ٹیم کا پندرہ سال بعد پاکستان کا دورہ ہو گا،

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ ایشیاء کپ میں شرکت ہمارے پلان کا حصہ ہے تاہم بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت کرے گی۔آئندہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل 50 اوورز کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔اگر بھارت ایشیا کپ میں شرکت کے لئے پاکستان آتا ہے تو 2008ء کے بعد بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا، اس سے قبل آخری بار بھی بھارت ایشیاء کپ میں ہی شرکت کے لیے پاکستان آیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی سالانہ میٹنگ 18 اکتوبر کو ہوگی جس میں اس حوالے سے بات چیت کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی پاکستان کو دینے کی منظوری دی گئی تھی، اس اجلاس کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی تھی، اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا تھا۔1983ء سے شروع ہونے والے اس ایونٹ (ایشیاء کپ)کے اب تک 15 ایڈیشنز ہوچکے ہیں لیکن سیاسی تناؤ کے باعث بھارت اور پاکستان صرف ایک ایک بار ہی ایشیاء کپ کی میزبانی کرسکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ مرتبہ میزبانی کا اعزاز بنگلہ دیش کو حاصل ہے، جس نے 5 ایشیاء کپ کی میزبانی کی ہے۔ اس کے بعد سری لنکا نے 4 اور متحدہ عرب امارات نے 3 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…