لاہور ( این این آئی) پنجاب پولیس نے جلسے جلوسوں اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کو مزید مضبوط کرنے کافیصلہ کر لیا ۔اس ضمن میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں اینٹی رائٹ فورس کے لئے18کروڑکا سامان خریدا جائیگا۔ پولیس حکام کے مطابق سوا3کروڑکے 100آنسوگیس بندوقیں لی جائیں گی، زہریلی گیس سے بچنے لئے 3کروڑ کے 1ہزار ڈبل فلٹر والیم ماسک خریدے جائیں گے، 3کروڑ60لاکھ کے3ہزارحفاظتی لباس کی خریداری ہوگی۔ 3کروڑ30لاکھ کی تین ہزار پلاسٹک شیلڈزخریدی جائیں گی۔اس کے ساتھ 2کروڑ40 لاکھ کے3ہزار ہیلمٹس، 40لاکھ کے 2ہزار بانس کے ڈنڈے خریدے جائیں گے۔پولیس حکام کے مطابق مشتعل ہجوم سے نمٹنے کیلئے40لاکھ روپے کالی مرچوں کی سپرے خریدی جائے گی۔یانٹی رائٹ فورس کی اشیاء کی خریداری کیلئے رواں ماہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔