منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کوئی حجاب پوش خاتون کسی دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی، اویسی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے سربراہ اور رکن بھارتی پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ حجا ب پہننا مسلم خواتین کا دستوری حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق سکول کے گیٹ پر ختم نہیں ہو جاتے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق

اسدالدین اویسی نے ایک بیان میں کہا کہ جب کسی ہندو ، سکھ اور عیسائی طالب علم کو اپنی مذہبی علامتوں کے ساتھ کلاس میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے اور مسلمان طالب علم کو روک دیا جاتا ہے تو وہ لوگ مسلم طالب علم کے بارے میںکیا سوچتے ہونگے، وہ لوگ یقیناً یہی سوچتے ہونگے کہ مسلمان ہم سے کمتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی دن کوئی حجاب پوش مسلم خاتون بھارت کی وزیر اعظم بنے گی ، میں نے پہلے بھی یہ بات کہی تھی اور دوبارہ کہتاہوں، میری زندگی میں نہ سہی تو میری موت کے بعد ہی سہی کوئی حجاب پوش خاتون اس ملک کی وزیر اعظم ضرور بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا خواب ہے اور اس میں غلط کیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ آپ کا کہنا ہے کہ حجاب نہ پہنیں، تو پھر کیا پہنیں، آپ کو بھی پسندیدہ لباس پہننے کا حق حاصل ہے تو پھر آپ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ میری بیٹیاں اپنا حجاب نکال دیں اور میں ڈاڑھی نہ رکھوں، آپ یہ کیوں چاہتے ہیں کہ اسلام اور مسلم کلچر میرے ساتھ نہ رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…