منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

حکومت کے ستائے ایرانیوں کی مددکی کوشش کررہے ہیں،امریکہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں مسلسل چوتھے ہفتے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اعلان کیا کہ واشنگٹن ایسے حل پر کام کر رہا ہے جس سے احتجاج کرنے والے ایرانیوں کو بیرونی دنیا سے رابطہ کرنے میں مدد ملے۔

انہوں نے واشنگٹن میں ایرانی کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکی انتظامیہ ایک ایسے لائسنس پر کام کر رہی ہے جو ٹیکنالوجی کی فراہمی کی اجازت دیتا ہے جس سے ایرانیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اور بیرونی دنیا کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا اورایران میں انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کا متبادلہ راستہ ملے گا۔بلنکن نے ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے کے ذمہ داروں کے خلاف واشنگٹن کی طرف سے عائد پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کے لیے اپنے ملک کی حمایت کی تجدید کی۔واشنگٹن کے سیکرٹری آف سٹیٹ نے یاد دلایا کہ امریکہ نے ایران میں نام نہاد “مذہبی پولیس” پر پابندیاں عائد کیں۔ یہ پولیس گذشتہ 16 ستمبر کو نوجوان خاتون مہسا امینی کے قتل کی ذمہ دار قرار دی جاتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کرد نوجوان خاتون مہسا امینی کی نام نہاد مذہبی پولیس کے ارکان کے ہاتھوں گرفتاری کے 3 دن بعد 16 ستمبر کو بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ ایران نے احتجاج کو روکنے اور مظاہرین کو ایک دوسرے سے رابطوں سے محروم کرنے کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کردی تھی۔ بدھ کے روز ایران کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی۔امینی کی موت کے بعد ایران میں حکومت کے خلاف عوامی غم وغصے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس واقعے کے چار ہفتے گذرنے کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…