جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی،امریکہ کا اصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے، بڑا دعویٰ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جوبائیڈن کے قومی ایٹمی پروگرام پر دیئے گئے بیان پر موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے، جن کے پیسے اور جائیدادیں ان کے ملکوں میں ہیں، ان کو ایٹمی ٹیکنالوجی کی پرواہ نہیں، اسحاق ڈار کے آنے کے بعد

زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں،آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی اورحالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرشیخ رشید نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق تازہ بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے، جن کے پیسے اور جائیدادیں ان کے ملکوں میں ہیں، ان کو ایٹمی ٹیکنالوجی کی پرواہ نہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ہم روایتی اسلحے میں ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے ایٹمی ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے۔شیخ احمد نے کہا کہ امریکہ کا اصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام ہے، ہماری معاشی سیاسی اقتصادی تباہی اس کی ابتداء ہے، کرپٹ سیاستدانوں کو مسلط کرنا پہلا قدم ہے، ملک میں عدم اعتماد، خانہ جنگی اور تفرقہ بازی کرانا دوسرا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت رہے نہ رہے ان کے ایجنٹ مسلط رہنے چاہئیں، قوم فیصلہ کرے، غیرت سے رہنا ہے یا غلام بن کر رہنا ہے۔قبل ازیں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، عوام پہلے ہی بجلی،پیٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے،پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کو سہارا دے گا،اپنی عزت اوروقارنیلام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ذاتی مفاد کے لئے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں،وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتہ ہیں،ان کاچورن کہیں نہیں بک رہا، پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں،انشا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائے گا۔اپنے بیان کے آخر میں شیخ رشید نے آج بروز اتوار 2 بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…