اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

 امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) پاکستان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر

کے حوالے کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دفترخارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اجلاس میں امریکی سفیر کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے بارے میں جن شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے وہ بالکل غلط ہیں،ایسے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب میں وزیر دفاع تھا اس وقت کی میری اطلاعات کے مطابق ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی ایجنسیاں ایک نہیں درجنوں بار تصدیق کر چکی ہیں کہ ہمارا ’کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم‘ بالکل محفوط ہے،بین الاقوامی معیارات کے مطابق اس کی ہر طرح کی سیکیورٹی موجود ہے، لہٰذا امریکی صدر کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…