اسلام آباد(این این آئی)رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے ایک بار پھر پاکستانی حکومت کی شکایت اقوام متحدہ سے لگا دی۔شیریں مزاری نے اپنے خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں تشدد کے واقعات پر اقوام متحدہ کا آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔خط میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان بطور ریاست تشدد کیخلاف عالمی معاہدے کا فریق ہے۔انہوں نے لکھا کہ حکومت پاکستان ان کی جماعت کے ارکان کے اغوا اور گرفتاریوں میں لگی ہے، زیرِ حراست اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔انھوں نے درخواست کی کہ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب ان واقعات کا نوٹس لیں۔