نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کو تنقید کا نشانہ بنانے پر نوجوان نے اپنے دوست کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع آریالور میں حیرت انگیز واقعہ پیش آیا
جہاں ایک کرکٹ فین نے پسندیدہ کرکٹرز کو برا بھلا کہنے پر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا،جب ملزم اور مقتول شراب پینے کے لیے باہر جا رہے تھے۔ دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو اس وقت شدت اختیار کرگئی جب24 سالہ وگنیش اور دھرمراج کے درمیان کرکٹ پر بحث شروع ہوئی۔اس دوران وگنیش نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بارے میں کچھ برا بھلا کہا جو دھرمراج کو برادشت نہ ہوا اور دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی تاہم دیکھتے ہی دیکھتے دھرمراج نے اپنے دوست کو چھری کے وار سے قتل ردیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دوست نشے کی حالت میں تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔