منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے اعتماد کی وجہ ان کی حماقت ہے، رانا ثناء اللہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر اس فتنے کو اسلام آباد میں افراتفری کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کے اعتماد کی وجہ صرف ان کی حماقت ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت میں تھے تو اس وقت کیا بیانات دیتے تھے؟ چین اور سعودی عرب کی مثال دیتے تھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان کو سمجھائیں گے اور گمراہ لوگوں کا جو علاج ہوتا ہے وہ بھی کریں گے، چوہدری شجاعت کو پرویز الٰہی کی حکومت سے کوئی محبت نہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کہہ رہے تھے کہ پرویز الٰہی نے فون پر کہا کہ ملاقات کرنی ہے، چوہدری شجاعت کے مطابق انہوں نے پرویز الٰہی کو کہا کہ جس دن عمران خان ان کو نکال دیں گے تب ان سے ملوں گا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے کہنے پر ہم نے پنجاب کی وزارتِ اعلی پرویز الہی کو دینا قبول کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سوات کے معاملے پر صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریں گے، سوات اور صوبے میں بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تعاون کریں گے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ سوات کے سرکردہ رہنماوں سے مشاورت ہوئی ہے، سوات میں جو امن و امان کی صورتِ حال پیدا ہوئی ہے تشویش ناک ہے۔انہوںنے کہاکہ سوات میں معاملات اس سطح پر نہیں کہ کنٹرول نہ کیے جا سکیں، سیکیورٹی ایجنسیز اور مسلح افواج صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ راناثنا ء اللہ نے کہا کہ کے پی حکومت لانگ مارچ کی تیاری پر لگی ہے، ان کو احساس ہی نہیں، وزیر اعلی کے پی نے سوات کے معاملے پر بیان ہی نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…