جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعظم کی سولر اسکیم میں درخواست دینے والوں کے لیے بڑی خبر

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی مفت سولر اسکیم کے تحت مستحق افراد کے انتخاب کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اسکیم کے تحت گلگت بلتستان میں اہل درخواست گزاروں کے چناؤ کے لیے جدید اور شفاف ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے قرعہ اندازی شروع کی گئی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے اس عمل کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد نے بتایا کہ درخواست دہندگان کے انتخاب کے لیے مکمل طور پر شفاف اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی طریقہ کار اپنایا گیا ہے تاکہ حقیقی مستحقین تک یہ سہولت پہنچ سکے۔اس منصوبے کے تحت علاقے میں مجموعی طور پر 58 میگاواٹ کے سولر سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ ان میں سے 40 میگاواٹ گھریلو صارفین کے لیے مختص ہیں جبکہ 18 میگاواٹ چھوٹے کاروباری اداروں اور آئی ٹی شعبے کے لیے رکھے گئے ہیں۔

صوبائی وزرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی یہ اسکیم گلگت بلتستان کے عوام کے لیے اہم سہولت ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ خطے کی معاشی اور سماجی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے خاص طور پر آئی ٹی سیکٹر اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کو نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…