ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 3 برسوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر گر کر 7 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ کی تین سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں بشمول تجارتی قرضوں،

سود اور یورو بانڈز کی ادائیگیوں کی وجہ سے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس رکھی گئی رقم تقریبا 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 64 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہ گئی۔ملک کے مجموعی زرِ مبادلہ کے ذخائر اب 13 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہیں، جو گزشتہ ہفتے سے 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہیں۔خیال رہے کہ مالی سال 19-2018 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے پاس 7 ارب 29 کروڑ ڈالر کے ذخائر تھے، جو گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 9 ارب 19 کروڑ ڈالر پر موجود تھے۔تاہم اس سے قبل یہ 2 مالی سال کے دوران 12 ارب 13 کروڑ اور 17 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح تک بھی پہنچے تھے۔کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر روپے کی حالیہ بحالی کو ایک ایسے وقت میں خطرہ بنا رہے ہیں جب وزیر خزانہ چاہتے ہیں کہ ڈالر کے مقابلے میں یہ 200 روپے سے نیچے آ جائے۔وہ دیکھتے ہیں کہ مقامی کرنسی آنے والے دنوں میں خاص طور پر تمام بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں دنیا بھر میں ڈالر کی تیزی کے رجحان کے تناظر میں فائدہ اٹھانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔تاہم معیشت کے بیرونی محاذوں پر مثلا چینی قرضوں کا التوا، اور عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر قرضوں کے ذرائع سے رقوم کی آمد کے حوالے سے کچھ اہم پیش رفت متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…