سوچ رہا ہوں اپنے خلاف کوئی فیصلہ کرلوں، ڈپریشن کی انتہائی حد میں ہوں، کچھ بھی کر سکتا ہوں، شیخ رشید دلبرداشتہ

14  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے حلقوں کے بہت برے حالات ہیں، دو تین دن سے سوچ رہا ہوں کہ کوئی بڑا فیصلہ کر لوں۔شیخ شید احمد نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔شیخ رشید احمد نے ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال

پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں اپنے خلاف کوئی فیصلہ کرلوں، حالات دیکھے نہیں جا رہے، میں ڈپریشن کی انتہائی حد میں ہوں، کچھ بھی کر سکتا ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میری ان اداروں سے محبت ہے، میں اداروں کو عظیم سمجھتا ہوں، میں اس فوج کو عظیم سمجھتا ہوں، میں اداروں کو بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس دوران اداروں کا احترام اور تقدس مجروح نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنا بیان خود دے رہا ہوں، میں ایک سیٹ کی سیاست کرنے والا سیاستدان ہوں، پچھلے 55 برسوں سے، 16 دفعہ میں وزیر رہا ہوں، میں دیانتداری سے کہہ رہا ہوں کہ اس آگ کو کوئی نہیں روک سکے گا، نہ عمران خان نہ ہی شیخ رشید۔انہوںنے کہاکہ دعا کریں کہ کال (عمران خان کا متوقع لانگ مارچ) سے پہلے ہی یہ معاملات طے پا جائیں ورنہ کال کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں سب اداروں سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ سب کو ایک جگہ بٹھائیں اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروائیں، اگر یہ (پی ڈی ایم)تاریخ نہیں دیں تو اِنہیں اٹھا کر باہر پھینک دیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…