پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کی پنجاب میں 3 قومی اور 3 صوبائی حلقوں میں پوزیشن مضبوط ہے، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاگل اور احمق ہے اس نے لانگ مارچ سے کیا حاصل کرنا ہے؟، لانگ مارچ میں الیکشن کی تاریخ لینا ہی مقصود ہے تو عمران خان تعیناتی کا نام کیوں لیتا ہے؟،عمران خان کا مطالبہ ہے عام انتخابات کے بعد وہ تعیناتی کی جائے، انکا کہناتھا ضمنی الیکشن میں

ن لیگی امیدواروں کی پنجاب میں 3 قومی اور3 صوبائی حلقوں میں پوزیشن مضبوط ہے، قومی اسمبلی کے حلقوں میں وہی جیتے گا جو الیکشن ڈے پرمحنت کرے گا، کہیں بھی الیکشن کا ماحول نہیں بنا، 20 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں پڑیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے8 انتخابی حلقوں کی جو معلومات حاصل کی ہیں، ان کے مطابق ان حلقوں میں وہی ٹیم جیتے گی، جو الیکشن کے روز محنت کرے گی، کیونکہ اس بار ا لیکشن کا کسی بھی جگہ پر ماحول نہیں بنا، اس لیے کسی بھی جگہ 20 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں پڑیں گے۔پنجاب کے3 قومی اسمبلی کے حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مضبوط ہیں، ننکانہ، ملتان اور فیصل آباد میں پی ڈی ایم امیدواروں کی پوزیشن بہت بہتر ہے، اسی طرح 3صوبائی حلقے خانیوال، بہاولپور اور شرقپور میں بھی ن لیگی امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا ون تھرڈ حصہ سیلاب کے پانی کی لپیٹ میں ہے، ساڑھے تین کروڑ محروم میں ہیں، پوری حکومت اور مشینری ان کی بحالی کیلئے لگی ہوئی ہے، الیکشن اگلے مزید 6 ماہ تک بھی ممکن نہیں ہیں، یہ اس کے بھی علم ہے لیکن عمران خان جس تعیناتی کیلئے بے چین تھا اس کیلئے سارا دباؤ ڈال رہا ہے، ایک اہم تعیناتی کی وجہ سے عمران خان سارا دباؤ ڈال رہا ہے۔عمران خان پاگل اور احمق ہے اس نے لانگ مارچ سے کیا حاصل کرنا ہے؟

اس کو2014کے دھرنے سے دیکھ لیں،جب اس کو تھوڑی سی پذیرائی ملی تو وہ کس طرح سے فیصلے کررہا ہے۔ ایک ادارے کی سربراہ کی تعیناتی کو اگر وہ اس طرح مینج کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ تعیناتی نہ ہو اور اگلے الیکشن تک مؤخر ہوجائے، اگر اہم تعیناتی اس طرح جلسے تقاریر اور ادارے پر تنقید کرنے ہوجاتی ہے تو پھر ہر تین سال بعد جلسے اور لانگ مارچ ہی ہوا کریں گے۔

یہ تو پھر ایک تماشا بن جائے گا، یہ تو سلامتی کے ضامن ادارے کو تباہ کرنے والی بات ہے۔ اس طرح تو نہیں سوچا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر لانگ مارچ میں الیکشن کی تاریخ لینا ہی مقصود ہے تو پھر عمران خان تعیناتی کا نام کیوں لیتا ہے؟عمران خان کا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات کے بعد وہ تعیناتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن وزارت داخلہ کا کام انٹیلی جنس رپورٹس اور سکیورٹی سے متعلق اگر کوئی مشکل پیش آرہی ہے تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا ہے،

کیونکہ کل کو کوئی مسئلہ ہوا تو ذمہ داری وزارت داخلہ ہوگی۔ ابھی تک انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے ہمیں جو رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور رینجرز، فوج کی تعیناتیوں کیلئے جو کمی ہے وہ رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہبازشریف کے حق میں عدالت کا فیصلہ بڑا انصاف پر مبنی ہے، اسی طرح کا فیصلہ جب لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کے حق دیا تو اس وقت عمران خان نے تو کچھ نہیں کہا، کیا وہ کیس بھی ہم نے ختم کرایا تھا؟عمران خان نے اپنی حکومت کا جبر اور ظلم کرکے اپوزیشن پر کیسز کرائے تھے، اس طرح کے سارے کیسز ختم ہونے چاہئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…