جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیانی بینک (آئی ایم ایف)نے پاکستان کو مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے غیر معمولی نقصانات سے آئی ایم ایف عہدیدار کو آگاہ کیا،

اسحاق ڈار نے معیشت کو مستحکم، پائیدار اور بحالی کے لیے حکومتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی جانب سے معیشت کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی اور مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات ہوئی جس میں اسحاق ڈار نے سیلاب کے بعد بچا اور امدادی سرگرمیوں کے علاوہ پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔صدر عالمی بینک ڈیوڈ مالپاس نے کہاکہ پاکستان کو سیلاب سے سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مل کر کام کریں گے۔اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا رائسر سے بھی ملاقات جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نائب صدر عالمی بینک نے کہا کہ ان کا ادارہ معاشی مشکلات پر قابو پانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات کی، وزیر خزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کئی دہائیوں سے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے ڈوئچے بینک اور جے پی مورگن کی قیادت کے ساتھ بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستانی معیشت کے استحکام اور سیلاب متاثرین کے ریلیف میں حکومتی وژن سے آگاہ کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ

پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ کی قیادت میں وفد نے ریٹنگ ایجنسیوں سے بھی ملاقاتیں کیں، وفد نے سالانہ اجلاسوں میں منعقدہ کئی تقریبات میں شرکت کی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ برطانیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو اضافی 10 ملین پانڈ دے گا جس کے بعد برطانیہ کی مجموعی امداد 26.5 ملین پانڈ تک پہنچ جائے گی۔برطانیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کو مزید انسانی امداد فراہم کر رہا ہے، برطانیہ کے وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…