پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈرنے والا نہیں، جیل چھوٹی چیز جان دینے کو بھی تیار ہوں،عمران خان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے چور اربوں روپے کی چوری کے کیسز ختم کرا رہے ہیں ، ہر روز مجھ پر نئی ایف آئی آر کٹتی ہے، عدالتوں میں جانا پڑتا ہے، ڈرنے والا نہیں، چوروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوں، جیل تو چھوٹی چیز ہے جان کی قربانی دینے کو تیار ہیں،

زیادہ دیر نہیں جلد کال دینے والا ہوں۔زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننا پڑتی ہے، جیل تو چھوٹی چیز ہے میں جان بھی دے سکتا ہوں، بزدل اور خود غرض لوگ ہی نہیں کھڑے ہوں گے، نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے، اگر کسی نے ملک میں ڈاکا مارنا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں۔چیئرمین تحریک انصاف نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میری بات بہت آرام سے بات سننی ہے، یوتھ پر تاریخ میں لازم ہوجاتا ہے باہر نکلیں، میں یہاں طلبہ کو تیار کرنے آیا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کیلئے سب نے نکلنا ہے، آپ سب نے تیاری کرنی ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، ملک کی 60 فی صد کابینہ ضمانت پر ہے، دنیا بھر کے انقلابات میں طلبہ سامنے آئے، ارسطو نے کہا تھا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کے خلاف ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لئے، بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے، غلام جوتے پالش کرتے ہیں، لیڈر آزاد ہوتے ہیں، امریکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلاموں کو بٹھایا گیا، یہ جا کر امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے، انہیں شرم نہیں ہے،ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر محلات میں رہتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اب زیادہ دیر نہیں ہے، میں کال دینے والا ہوں۔ چوروں کے ٹولے اور ان کے ہینڈلر کے سامنے قوم کھڑی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…