بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

بنگلا دیشی بیٹر میچ کے بعد ٹپس لینے بابر اور رضوان کے پاس پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(این این آئی)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کیخلاف 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس میچ کے بعد ٹپس لینے کیلئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے پاس پہنچ گئے۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جس میں محمد رضوان 69 اور بابر اعظم 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز نے بھی 20 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے بعد بنگلا دیشی بیٹر لٹن داس مفید مشورے لینے کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس پہنچے جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان لٹن داس کو اردو میں مشوروں سے نواز رہے ہیں اور بنگلا دیشی بیٹر بھی ان کے ساتھ اردو میں گفتگو کر رہے ہیں۔کپتان بابر اعظم نے لٹن داس کو مشورہ دیا کہ اپنے حوالے سے جتنا کم سنو گے اعتماد برقرار رہے گا، ناچاہتے ہوئے بھی شک و شبہات آتے ہیں تاہم ایک آدھ بات بھی اپنے حوالے سے سنی اور آپ نے دھیان دیا تو آپ کی پرفامنس متاثر ہو سکتی ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ سخت محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، ٹیم میں کچھ مختلف کرو گے تو سب سے الگ نظر آؤ گے۔لٹن داس نے سوال کیا کہ اچھا کھیلتے کھیلتے اچانک فوکس آؤٹ ہو جاتا ہے جس پر رضوان نے کہا کہ اپنے آپ کو ایک چیز کیلئے تیار کر لو کہ میری زندگی میں 10 اننگز ایسی ہوں گی جن میں پھنسوں گا اور 10 ایسی اننگز ہوں گی جس میں 12 گیندوں پر 20 رنز چاہیے ہوں گے میں کر لوں گا، بڑا کھلاڑی ہو گا تو اس کا ذہن بالکل ٹھنڈا ہو گا اور وہ 10 میں سے 4 اننگز میں فلاپ ہو گا اور باقی میں اچھا کر کے دکھائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…