ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عشاء تک بجلی مکمل طور پر بحال کردینگے وزیر توانائی خرم دستگیر کا بڑا اعلان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے نظام میں آنیوالا خلل تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے، ان شا اللہ تمام صارفین کو جلد بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے علاوہ کوئٹہ اور جزوی طور پر ملتان اور فیصل آباد میں بھی بجلی کا بریک ڈائون ہوا ہے۔

بریک ڈائون کے فوری بعد سیکریٹری پاور اور این ٹی ایم ڈی سی یہاں آگئے تھے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا، میں بھی یہاں آکر اس کی ذاتی نگرانی کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس بریک ڈائون کے نتیجے میں ہمارے سسٹم میں سے پاور پلانٹس کی بڑی تعداد اس وقت غیرفعال ہوگئی ہے، اس کے سبب تقریباً 8 ہزار مگا واٹ کی سپلائی متاثر ہوئی تھی، اب تک ہم نے 4 ہزار 700 میگا واٹ کی سپلائی بحال کرلی ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ اس کے نتیجے میں اب تک ملتان اور فیصل آباد میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے، حیدر آباد میں بجلی کی فراہمی میں تاحال رکاوٹ ہے لیکن سکھر سے دادو اور شکارپور تک ہم نے بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال کردی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ الیکٹرک کمپنی کی سپلائی بھی اب سبی تک بحال ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری تندہی سے کوشش میں لگے ہوئے ہیں، 3 قسم کی ٹیمیں اس وقت میدان میں ہیں، ری کنکشن ٹیم، ریپیئرنگ ٹیم کے علاوہ ہم نے انکوائری ٹیم کو بھی ہدایت دے دی ہے جو 4 روز میں وزارت توانائی کو رپورٹ دے گی کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی کامیابی یہ ہوئی کہ ہم نے ملک کے شمال کو اس بریک ڈائون سے محفوظ رکھا، ہماری پوری کوشش ہے کہ مشرق سے عشا کے درمیان سسٹم کو مکمل طور پر بحال کردیں گے، بند ہونے والے پاور پلانٹس کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے میں کئی گھنٹے درکار ہیں، چند گھنٹوں میں ان پلانٹس کو فعال کردیں گے اور ان شا اللہ شام 7 سے 8 بجے تک سسٹم مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح کوئٹہ اور کراچی شہر میں بجلی کی فراہمی بحال کرنا ہے، ان شا اللہ آج شام تک یہ معاملہ حل ہوجائے گا، ابھی اس کی اصل وجہ معلوم ہونی ہے کہ یہ حادثہ تھا یا کوئی اور مسئلہ تھا، انکوائری ٹیم کی رپورٹ کے مطابق تادیبی کاروائی کریں گے۔خرم دستگیر نے کہا بجلی کے نطام میں آنے والا خلل تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے۔

وزارت توانائی اور این ٹی ڈی سی کے سربراہان اور عملے کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور اس معاملے کے حل میں اپنا پورا کردار ادا کیا، ان شا اللہ تمام صارفین کے لیے جلد بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے جنوب میں 2 لائنیں ہیں، ایک ’این کے ون‘ کے نام سے لائن ہے اور دوسری جامشورو کی لائن ہے، دونوں میں بیک وقت فالٹ آیا جو اچھنبے کی بات ہے، انکوائری کے بعد اصل وجہ معلوم ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…