اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

جائیداد کے تنازع نے خاندان اُجاڑ دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ میں دہرے قتل کی واردات میں بیٹے نے اپنے والد اور سوتیلی بہن کو قتل کردیا،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول غلام حسین کا اپنے بیٹے علی عمران سے جائیداد کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا،واقعے کے وقت مقتول اپنی بیٹی ارزا کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔ باپ بیٹی دونوں کار میں سوار تھے کہ ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزم نے 8سے 10گولیاں چلائیں، جس سے باپ بیٹی دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہوئے پولیس کی نفری موقع پر پہچ گئی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے 6خول بھی برآمد کرلیے۔دریں اثنا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ،انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…