ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

کرتارپورراہداری کےافتتاح پر عمران خان کوسونےکالوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونےکاپانی چڑھوا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کاالزام

datetime 9  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا مشیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو تحفے میں ملنے والا خالص سونے کا لوٹا پیتل سے تیار کروا کر، اس پر سونے کی ملمع کاری کی گئی اور توشہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا، جبکہ اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا گیا۔ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ جنوری یا فروری 2019 میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں اس وقت کے وزیراعظم، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر سکھ برادری کی جانب سے سابق وزیراعظم کو سونے کا لوٹا پیش کیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کا نام لیے بغیر انہیں لالچ اور حریص مزاج کا حامل قرار دیا اور کہا کہ تحفے میں ملا قیمتی لوٹا راولپنڈی کے صرافہ بازار میں پیتل کے لوٹے سے بدل کر، سونے کا پانی چڑھوا کر توشہ خانہ میں جمع کرایا گیا۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ملائیشیا سے ملنے والا ایک قیمتی ڈنر سیٹ بھی راولپنڈی کے راجہ بازار میں فروخت کر دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ شخص دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے عزت، شہرت اور دولت سب کچھ دیکھا ہے، مگر حقیقت میں وہ لالچی اور موقع پرست ہے۔ ان کے بقول، “آج میں کھلے عام کہوں گا کہ یہ پاکستان کا واحد سابق وزیراعظم ہے جسے لوٹا چور کہنا بالکل درست ہے۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…