اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سوتیلی ماں سے مبینہ تنازع کے بعد چار حقیقی بہنوں نے زہر کھا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی، جنہیں نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بھلوال کے علاقے چک نمبر 7 شمالی کی چاروں بہنوں نے مبینہ طور پر گندم کو محفوظ رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔
متاثرہ لڑکیوں کی شناخت 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے چاروں بہنوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا۔ تاہم حالت تشویشناک ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر کر دیا۔