اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پنڈی کے ٹائیگروں سے جو امید تھی اس طرح پنڈی کی ٹیم نہیں نکلی ، عمران خان کا راولپنڈی کے کارکنوں سے شکوہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے  کہا ہے کہ ہینڈلرز کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اموجودہ حکمران انہیں صرف بدنام کر رہے ہیں قوم چوروں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی تحریک انصاف کا پر امن لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ بدلے گا25 مئی کو جس طرح عوام کا سمندر آنا تھا

وہ نہیں آیا پنڈی کے ٹائیگروں سے جو امید تھی اس طرح پنڈی کی ٹیم نہیں نکلی جلسے میں تنظیم کا بہت کم کام ہوتا ہے لہٰذا کارکنا ہر یونین کونسل کے ایک ایک گھر تک پیغام لے کر جائیں اور لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے دیئے گئے حلف کی پاسداری کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں ٹائیگرز فورس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے ہمارے فون ٹیپ کیا ہمارے نوکروں کو خریدنے کی کوشش کی ایجنسیوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپکا صرف کام فون ٹیپ کرنا رہ گیا ہے کیا آپکو فکر ہے یہ ڈاکو ملک کو کس طرف لیکر جارہے ہیں لوگوں کو ٹیلی فون کرکے دھمکا رہے ہیں میڈیا کا گلہ گھونٹا ہوا ہے ارشد شریف ڈر کے مارے ملک سے بھاگا ہوا ہے عمران خان کی حمایت کرنے پر لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے یہ صرف چاہتے ہیں ہم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرے ہینڈلرز کو بتانا چاہتا ہوں آپ اپنے آپکو بدنام کرنے لگے ہو قوم کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کرے گی مارچ کی پلاننگ کررہا ہوں ہمیں پتہ ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اورہمیں پتہ ہے ہم نے کیا کرنا ہے انہوں نے جو قانون بنائے ہیں جو بھی ڈاکو طاقت ور ہوگا وہ بری ہوگا نیب کے اندر تبدیلیاں کرکے انہوں نے خود کو بری کروایا ہے نیب نے جب اسحاق ڈار سے پوچھا آپکے 80 لاکھ کے اثاثے 80 کروڑ میں کیسے تبدیل ہوئے تو وہ ملک سے بھاگ گیا یہ سارے یہاں سے اْٹھ کر لندن بھاگ جاتے ہیں

ایسا لگتا ہے یہ سارے لندن میں پیدا ہوئے ہیں ابھی باپ بیٹی نے لندن میں پریس کانفرنس کر کے بڑی دکھ بھری کہانی سْنائی کہ انکے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی لیکن ہم تو اس وقت پاور میں نہیں تھے قوم ایک سوال پوچھتی ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئے جواب ہی نہیں دے رہے یہ جو چار محل لندن میں بنائے ہیں انکے پیسے کہاں سے آئے میرے سے سوال پوچھتے ہیں میں تو کرکٹ کھیل رہا تھا

ایک ایک پیسے کا جواب دیا نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہا وہ کیوں نہیں جواب دے سکتا مریم کہہ رہی کہ وہ عدالت سے بری ہوکر سرخرو ہوئی اب تو زرداری بھی بری ہونے والا ہے نیب قوانین میں ترامیم کرکے ایک ایک کرکے یہ لوگ نکل رہے ہیں قوم کو تیار کررہا ہوں یہ جو ہم مارچ کررہے ہیں اسے پاکستان کی تاریخ بدلے گی پر امن احتجاج ہوگا اس دفعہ جو اسلام آباد کی طرف آئینگے

رانا ثنائ￿ اللہ الٹا بھی لٹک جائے کچھ نہیں کرسکتے پھر آپ عدالتوں کو غلط کہہ رہے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ کو ہمارے لوگوں کو پکڑتے ہیں کہ آپ نے سوشل میڈیا پر کیا کہہ دیا،ہم نے ایک بھی ٹی وی چینل بند کرنے کی کوشش نہیں کی، کیونکہ عدالت سے بری ہو تو میں بے قصور ہوں،ابھی تو زرداری نے بھی بری ہو جانا ہے،جو طاقتور ہو گا وہ پاکستان میں بری ہو جائے گا،اس نظام میں آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ25 مئی کو جس طرح عوام کا سمندر آنا تھا وہ نہیں آیا پنڈی کے ٹائیگروں سے جو امید تھی اس طرح پنڈی کی ٹیم نہیں نکلی جلسے میں تنظیم کا بہت کم کام ہوتا ہے جلسے میں عوام چل کے جاتی ہے اور لوگوں کو قیمے کا نان کھلانے پڑتے ہیں جلسے میں لوگوں کو لانے کیلئے تحریک انصاف کے جلسوں میں لوگ جذبے سے آتے ہیں

احتجاج کیلئے تنظیموں کا اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے اسلام آباد مارچ کی جو میری پلاننگ ہے اسکی ایک ایک چیز پر غور کیا ہے ابھی آپ نے حلف لیا آپ نے مجھے مایوس نہیں کرنا اب آپ سے ملاقات لانگ مارچ میں ہوگی آپ نے ہر روز ایک ایک یونین کونسل کے گھروں کو کوور کرنا ہے قوم تیار بیٹھی ہے

وہ چاہتے ہیں تنظیمیں انکو لیڈر شپ دیں میں تنظیمی عہدیداروں کو کہتا ہے آپ نے اب پنڈی میں رہنا ہے اپنے آفس سے مانیٹر کرونگا جو پرفارم کرے گا وہ پارٹی میں اوپر آئے گا پھر نہیں کہنا کہ پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا عامر کیانی سے اب روز پوچھوں گا کہ کیا تیاری ہے انہوں نے کہا کہ رانا ثنائ￿ اللہ اور شہباز کو 40 سال سے جانتا ہوں جتنا انسان بزدل ہوتا ہے اتنا ظالم ہوتا ہے دلیر لوگ ظالم نہیں ہوتے انکوخود پراعتماد ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…