اسلام آباد ( آن لائن)اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاتاہم وزیر اعظم نے فوری استعفا منظور کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفا دے دیاتاہم وزیر اعظم نے فوری استعفا منظور نہیں کیا اور انہیںنئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔