اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زمین پر واپس آکر شادی کروں گا جعلی خلاباز نے خاتون سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے ۔ غیر ملکی رپورٹس کے مطابق جاپانی خاتون کو شہری نے خود کو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر کام کرنے والے روسی خلا باز کے طور پر ظاہر کیا
اور اس سے وعدہ بھی کیا ہے کہ اس وقت خلائی مشن پر ہے اور واپس زمین پر لوٹ کر اس سے شادی کرے گا اسی بہانے سے شہری نے خاتون سے تقریبا44لاکھ ین لوٹ لیے جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 65لاکھ سے زائد بنتے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق جعلی خلا باز نے خاتون کیساتھ خلا کی جعلی تصاویر اور پروفائل شیئر کی ہے اور یہ تاثر پیش کیا کہ وہ خلا باز ہے ۔ خاتون اور ملزم کے درمیان دوستی ، محبت میں بدل گئی اور اس نے شادی کی پیشکش کر دی ۔ خاتون جعلی خلا باز کی محبت کے جھانسے میں آگئی ۔ ملزم نے اس سے کہا ہے کہ وہ زمین پر واپس آنا چاہتا ہے اور اسے اس کیلئے راکٹ کی فیس ادا کرنی ہے جس کے بعد وہ جاپان پہنچ کر اس سے شادی کر لے گا ۔ خاتون نے اس کا یقین کر لیا اور 19اگست سے 5ستمبر کے دوران اس شخص کے اکائونٹ میں 44لاکھ ین بھیجے جو کہ پاکستان کرنسی کے مطابق تقریباً65لاکھ سے زائد بنتی ہے ۔