لانگ مارچ کے لئے بھی تیاریاں پوری ہو گئی
پشاور(این این آئی)سابق سپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کا عزم ہے کہ عمران خان کو کامیاب کرنا ہے ،
لانگ مارچ کے لئے بھی تیاریاں پوری ہے ،اس دفعہ خیبر پختونخوا سے بڑا قافلہ جائے گا جو عمران خان کے توقع سے بھی بڑا ہوگا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور پر ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کے دوران اسد قیصر نے کہاکہ اس دفعہ خیبر پختونخوا سے بڑا قافلہ جائے گا
جو عمران خان کے توقع سے بھی بڑا ہوگا، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر عوام کا سر فخر سے بلند کیا ہے، عمران خان کسی کی غلامی نہیں مانتا ،
انہوں نے جھکنے سے انکار کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ الیکشن ریفرنڈم ثابت ہوگا اور عمران خان پشاور میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ،
اس بار لانگ مارچ سرپرائز ہو گا ،کوئی کمی یا کوتاہی نہیں ہو گی، وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، ایک انقلاب آنے والا ہے ابھی عوام خود اس حکومت سے حساب لینگے۔