اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

کسی نے سوچا نہ تھاعمران خان زمین پر اورنوازشریف عرش پر ہوگا‘ اعتزاز احسن

datetime 11  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کوئی چھ ماہ پہلے یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ عمران خان زمین پر ہوگا اور نواز شریف عرش پر ہوگا،اگر کوئی سیاست شرافت سے کر رہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں،

ہمیشہ کہتا ہوں پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشگوئی نہیں ہوسکتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا ساری بساط الٹ جائے گی،وہ انہی اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمیں منہ چڑھا رہے ہوں گے، بیٹی مریم نواز بھی اس کے پاس پہنچی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اگر کوئی سیاست شرافت سے کر رہا ہے تو وہ بلاول اور آصف زرداری ہیں،وہ تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے ہیں،وزیر خارجہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دنیا بھر میں پھرتے رہے، ہمارے وزرا ء تو نکلے ہی نہیں ہیں۔نیب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ نیب آرڈیننس کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے لایا گیا،نیب لونڈی اور انجینئرنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق انہوںنے کہا کہ ، آپ لوگوں کے مال سے بھرے ہوئے کنٹینرز کھڑے کر رہے ہیں، آپ دس دس کنٹینرز کی دیوار کھڑی کردیں، مگر رانا صاحب ان کنٹینر کے باہر بھی کوئی اتھارٹی ہے، رانا ثنا اللہ کہتا ہے لانگ مارچ والے دن اس نے اسلام آباد کے اطراف میں حصار بنا لینا ہے، اگر وہ حصار فصیل اور ایک قید خانہ بن گئی تو دارالحکومت کا کیا ہوگا؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…