تحریک انصاف کے رہنمائوں کی انوکھی منطق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی حکومتوں کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حق میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما
انوکھی منطقیں پیش کرنے لگے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زلفی بخاری اور افتخار درانی عمران خان کے دفاع میں سامنے آگئے اور کہا کہ عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے 13 ارب روپے جمع کیے وہ سرکاری ہیلی کاپٹر کیوں نہ استعمال کریں ؟
افتخار درانی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے غریب عوام کیلئے جو کیا اس کے جواب میں حکومت کا فرض ہے کہ انہیں سیلاب زدگان کے پاس جانے کیلئے سہولت فراہم کریں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھاکہ جو بھی بڑے ڈونرز پاکستان آئے ہیں انہیں ہیلی کاپٹر کی سہولت فراہم کی گئی
تو جس انسان نے سب سے زیادہ سیلاب زدگان کیلئے پیسے جمع کیے تو کیا انہیں کے پی یا پنجاب حکومت کی طرف سے سہولت نہیں ملنی چاہیے؟