فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک لڑکی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں لڑکے نے پہلے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق لڑکا لڑکی کزن اور سابق منگیتر تھے، لڑکی کے گھر والوں نے منگنی ختم کردی جس پرملزم نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔