لاہور (آن لائن)پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے قیادت آج بھی مجھ پر اعتماد کرتی ھے، اور میں پی ٹی آئی کا حصہ ہی رہوں گا ، انہوں نے کہا کہ یہ کسی کے دباؤ یا خوف کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا پارٹی کارکن ھوں،
اور رھوں گا،سوشل میڈیا پر اپوزیشن نے میری بطور وزیر داخلہ خدمات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی ،لیکن میرا کردار سب کے سامنے ہے اور میں اپنے ضمیر سے مطمئن ہوں ،وزارت داخلہ کا استفعی وزیراعلیٰ پرویز الہی کو بھجوا دیا ہے ،ذاتی معاملات اور مصروفیات سے فراغت کے بعد اگر پارٹی مجھے کوئی دوسری ذمہ داری دے گی تو فراغت کے بعد اس کو خوش اسلوبی سے ادا کروں گا ،آن لائن سے کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے لانگ مارچ کی مخالفت نہیں کی ، اور پی ٹی آئی کی قیادت اس حوالے سے کسی بھی شک و شبہ میں مبتلا نہیں ہے، یہ اپوزیشن کا شوشہ تھا جس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مہم کہا گیا، ،ہاشم ڈوگر نے کہا کہ میرا استعفیٰ آپوزیشن کے لئے حیران کن ہو سکتا ہے لیکن پارٹی کے دوستوں کے علم میں ہے کہ میرے ذاتی مصروفیت کے معاملات ہیں اور میں مصروف ہوں جس کی وجہ سے میں استعفیٰ دے رہا ہوں ،استعفی دینے کا مطلب سیاست سے ریٹائرمنٹ نہیں ہے اپنے حلقے کی اور ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے مستعفی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے کیونکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت ان سے سخت ناراض تھی۔ ان پر الزام تھا کہ وہ پارٹی پالیسی کے تحت مخالفین کے خلاف اپنے اختیارات استعمال نہیں کر رہے۔وزیر داخلہ نے پارٹی کے پریشر میں آکر استعفیٰ دیا۔
ذرائع کے مطابق ہاشم ڈوگر پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی کارکنوں کی پنجاب سے گرفتاریوں پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کے دوران ہونے والے مقدمات بھی اب تک خارج نہیں کیے گئے تھے ،
جس کی وجہ سے آئی پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کارکنوں میں سخت غم وغصہ پایا جاتا تھا ۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل ہاشم ڈوگر کے خلاف باقاعدہ مہم بھی چلائی گئی تھی۔ ہاشم ڈوگر نے بطور وزیر داخلہ بیان دیا تھا کہ حکومت پنجاب لانگ مارچ کا حصہ نہیں ہوگی۔
جس پر بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے اس بیان پر غصہ کا اظہار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے دباؤ پر اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزیر داخلہ نے آج باقاعدہ طور پر اپنا استفی دیا۔ ہاشم ڈوگر نے اپنے استعفیٰ کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے۔
نئے وزیر داخلہ کے لیے پی ٹی آئی کے ہارڈ لائن سمجھے جانے والے رہنما کو بنائے جانے کا امکان ھے، نئے وزیر داخلہ کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کل لاہور میں مشاورت کریں گے